اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

Written by | روزنامہ بشارت

معروف غزل گائیک و گلوکارہ اقبال بانو کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے‘ ان کی آواز میں گایا فیض احمد فیض کا کلام ’ہم دیکھیں گے‘ آج بھی پاکستان کے عوام دلوں کی آواز ہے۔

بھارت کے شہر نئی دلی میں سن1935 میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کو بچپن سے ہی موسیقی سے لگاؤتھا جسے پروان چڑھانے میں ان کے والد نے اہم کردارادا کیا۔

انھوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی اور1950 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ 1952 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان آگئیں اورملتان میں رہائش پذیر ہوئیں تاہم شوہر کی وفات کے بعد ملتان سے لاہور منتقل ہوگئیں۔

اقبال بانو کوغزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل، نیم کلاسیکل، ٹھمری اوردادھرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔ وہ اردو، پنجابی ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مختلف زبانوں میں غزل گائیکی میں اپنی خصوصی مہارت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

انھوں نے فلم گمنام ، قاتل ، انتقام، سرفروش، عشق لیلی اور ناگن جیسی سپرہٹ فلموں میں گیت گائے ۔فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہواگیت پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا.

انہیں 1990 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اقبال بانو 21اپریل 2009 کو 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h