صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں

Written by | روزنامہ بشارت

ہندی میڈیم‘ میں صرف پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہی شامل نہیں بلکہ کامیاب پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی فلم میں ایک گانا گا کر شمولیت اختیار کی۔

صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، اس فلم کا نیا گانا ’حور‘ ریلیز کردیا گیا، جس کی گلوکاری عاطف اسلم نے کی۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکار عرفان خان نے صبا قمر کے شوہر کا کردار ادا کیا۔

کے دوسرے گانے ’حور‘ میں عرفان خان اور صبا قمر کی نوجوانی کے دنوں کو پیش کیا ساتھ ساتھ ان کی رومانوی کہانی سنائی گئی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی جانب سے گائے جانے والے رومانوی گانے بولی وڈ میں کافی پسند کیے جاتے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’رستم‘ کے لیے بھی ایک گانا ’تیرے سنگ یارا‘ گایا تھا۔

ان کے نئے گانے ’حور‘ کے بول پرییا ساریا نے تحریر کیے، جس کی کمپوزیشن سچن جگر نے کی۔

اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ’سوٹ سوٹ‘ بھی ریلیز کیا گیا، جس میں صبا قمر اور عرفان خان کے اسٹائل کے مداح دیوانے ہوگئے۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h