ہیڈلائنز


سلمان کی بہن ارپتہ کی شادی، مودی کو شرکت کی دعوت دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپتہ خان اگلے ماہ 16تاریخ کو پیا گھرسدھار جائیں گی، ارپتہ کی شادی آیوش شرما کے ساتھ ہو گی ،شادی میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی

کارڈ بھجوا دیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارپتہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک بے گھر عورت کی بیٹی ہیں اور ان کی والدہ کا انتقال ممبئی کی ایک سڑک پر ہوا تھا۔سلمان کے والد سلیم خان نے 1981 ءمیں اداکارہ ہیلن سے شادی کی اور ان دونوں نے ارپتہ کو گو د لیا تھا۔سلمان خان نے شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے وزیر اعظم مودی کو دعوت دی ہے ، اداکار کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ وزیر اعظم شادی میں شرکت کے لئے ضرور وقت نکالیں گے۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ