ہیڈلائنز


سونم کپور کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

 بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار چارلی چپلن کے یوم پیدائش پر اپنے بچپن کی ان ہی کے روپ میں تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔  

معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپور نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری کامیڈی اداکار، فلمساز اور کمپوزر چارلی چپلن کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سونم کپور نے چارلی چیپلن کا روپ دھارے اپنے بچپن کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس

میں سونم نے چارلی چپلن کی طرح چھڑی، ٹوپی اور چھوٹی مونچھیں رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو دوسری لڑکیوں کی طرح شہزادی یا راجکماری بننے کی بجائے چارلی چپلن بننا چاہتی تھی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ