ہیڈلائنز


سنی لیون بہت اچھی اور پیاری انسان ہیں

Written by | روزنامہ بشارت
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں ایک صحافی کے طور پر انھیں سپر سٹار امیتابھ بچن کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی خواہش ہے، فلم  کیلئے میں امیتابھ بچن تو نہیں لیکن سنی لیون کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔دبنگ جیسی فلم سے اپنی اداکاری کی اننگز کا آغاز کرنیوالی اداکارہ اپنی آنیوالی اگلی فلم نور میں صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو 21اپریل کو ریلیز ہو گی۔   اپنے ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ امیتابھ بچن کی زندگی دلچسپ ہی نہیں پرکشش بھی ہے تو میں بطور صحافی ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہوں گی۔سوناکشی کو فلم نور میں امیتابھ بچن تو نہیں لیکن سنی لیون کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا ہے اس انٹرویو کیلئے صحافی کے کردار کے طور پر سوناکشی کو سنی لیون کا گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ سنی لیون بہت اچھی اور پیاری انسان ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ سنی نے ان کی فلم نورمیں ایک مہمان اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ