ہیڈلائنز


اگلی باراس پروگرام میں آنے یا نہ آنے کا ضرورسوچوں گی

Written by | روزنامہ بشارت

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، پہلے سنیل گرور نے اختلافات کے باعث ان کا پروگرام چھوڑا تو اب بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کامیڈی پروگرام کے میزبان کو کھری کھری سنا دیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں، پہلے ساتھی اداکارسنیل گرور سے جھڑپ نے شو کو نقصان پہنچایا اور اب شو پر آنے والے مہمان بھی کپل شرما کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اوراداکار ایوشمان کھرانا اپنی نئی آنے والی فلم ’میری پیاری بندو‘ کی پروموشن کے لئے دی کپل شرما شو پہنچے تو عادت سے مجبور کپل شرما نے پرینیتی چوپڑا کو تنگ کرنا شروع کردیا جس پر اداکارہ نے فوری طورپر کپل شرما کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمیز کے دائرے میں رہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ کپل کی اس حرکت کے بعد وہ دوبارہ اس پروگرام میں شرکت کے حوالے سے ضرور سوچیں گی۔

جب معاملہ  گھمبیر ہوا تو کپل شرما نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ آج کل میرے ساتھ نہ جانے کیا ہو رہا ہے، میں بولنا اور کرنا کچھ چاہتا ہوں لیکن ہو کچھ اور ہی جاتا ہے جب کہ کچھ لوگ ناراض بھی ہوچکے ہیں جس پر اداکارہ بھی بے اختیار ہنس پڑیں جس کے بعد شو کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ اداکارہ کی فلم کی پروموشن کا حصہ ہی ثابت ہوا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ