ہیڈلائنز


بھارتی گلوکارہ الکایا گنک پاکستانی اداکار کے عشق میں دیوانی

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان کے ڈراموں اور ہمارے شو بز ستاروں کی اداکارانہ صلاحیتوں کی دھوم صرف ملک میں ہی نہیں، بھارتی ستارے بھی اس بات کے معترف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک، اداکار احسن خان کی مداح نکلیں، ایک ڈرامے میں احسن کی اداکاری اتنی بھائی کہ الکا نے احسن خان کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ الکا یاگنک کا کہناتھا کہ احسن خان عام طور پر رومانوی اداکاری کرتے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے ڈرامہ سیریل اڈاری میں بالکل الٹ کردار ادا کیا وہ انتہائی تاریخی ہے، ہم بھارتی اس کردار میں احسن خان کی اداکاری کو دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔ الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ احسن خان سے بہتر مذکورہ کردار کوئی ادا نہیں کر سکتا تھا۔ میں احسن خان کی اداکاری کو بہت پسند کرتی ہوں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ