ہیڈلائنز


انوشکا کو گھر کی تزئین وآرائش بھاری پڑ گئی

Written by | روزنامہ بشارت
انوشکا شرما کے پڑوسیوں نے بجلی کا جنکشن بورڈ گھر سے باہر لگانے پر اداکارہ کے خلاف بمبئی میونسپل کارپوریشن کو شکایت درج کرادی۔بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ممبئی کے پوش علاقے ورسوا میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں جہاں گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے گھر کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے کئی تبدیلیاں کی ہیں جس نے انوشکا کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کے پڑوسیوں نے ادکارہ پر غیرقانونی تعمیرات کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف بمبئی میونسپل کارپوریشن میں شکایت درج کرادی جس میں کہا گیا ہیکہ انوشکا کے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران راستے میں غیرقانونی طور پر الیکٹرک جنکشن باکس لگایا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے جب کہ اس معاملے پر اداکارہ اور ان کے عملے کو متعدد بار سمجھانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ کسی صورت غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں لہٰذا بلڈنگ میں مقیم شہریوں کو کسی بھی ناگہانی آفت سے بچایا جائے۔دوسری جانب انوشکا کے خلاف شکایت درج ہونے کے بعد بی ایم سی کے عملے نے اداکارہ کے فلیٹ کا دورہ کرکے الیکٹرک جنکشن بورڈ کو غیر قانونی قرار دے دیا اور اداکارہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ انوشکا کے ترجمان کا کہنا ہیکہ معمولی الیکٹرک بورڈ کو جواز بنا کر اداکارہ کو تنگ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ