ہیڈلائنز


'اے دشمنِ وطن ذرا ہوجا ہوشیار، میدان میں آگیا ہے میرا لشکر جرار'

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے مادر وطن سے محبت کے اظہار میں ایک نیا ملی نغمہ ریلیز کردیا۔

وینا ملک نے 'اے دشمنِ وطن ذرا ہوجا ہوشیار، میدان میں آگیا ہے میرا لشکر جرار' ملی نغمے میں فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس ملی نغمے کو آرٹ کونسل آف پاکستان کراچی میں ایک تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا، جس دوران وینا ملک کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'اس ملک نے جو نام، عزت اور محبت مجھے دی ہے اس پر میں نے ایک چھوٹا سا نذرانہ پیش کیا ہے'۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ 'میری دعا ہے کہ آنے والے وقت میں، میں اپنے وطن کے لیے ڈھیر سارے گیت گا سکوں'۔

اس ملی نغمے کی کمپوزیشن عرفان سلیم نے کی، جبکہ اس کے بول لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ نے لکھے ہیں۔

کاظم حسین کا اس گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'وینا چاہتی تھی کہ ردالفساد پر ملی نغمہ لکھا جائے اور میں نے بہت جلد اس ہی حوالے سے ملی نغمہ لکھ دیا'۔

خیال رہے کہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک 23 مارچ کی مماثلت سے ایک اور گانا 'یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے' ریلیز کیا تھا۔

وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لینے اور بعدازاں ان کے ساتھ صلح کرنے کے حوالے سے طویل عرصے سے میڈیا خبروں میں موجود ہیں

وڈیو دیکھیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ