ہیڈلائنز


اداکاری میں وہ کارنامے انجام دینا چاہتی ہوں جواس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں

Written by | روزنامہ بشارت
 

اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں، ان کو کامیابیاں ملتی ہیں۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں مجھے بہترین کام ملا اوراس کی وجہ سے ہی میری شہرت کے چرچے بالی وڈ تک پہنچے اور پھر مجھے فلموں میں کام کی پیشکش شروع ہوئی۔ آفرز کی تعداد تو زیادہ تھیں لیکن میں نے تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دی اور ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کیا جن کی کہانی، کاسٹ اورمیوزک کے ساتھ میرا کردارجاندار ہو۔ پہلی ہی فلم کو اچھا رسپانس ملا اورپھربالی وڈ کے اہم ایوارڈ ’مصالحہ ایوارڈ 2014ء‘ میں مجھے ایوارڈسے نوازا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی ابتداء ہے اور انہیں ابھی بہت سی کامیابیاں اپنے  نام کرنا ہیں۔ مجھے فن اداکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔

حمائمہ نے کہا کہ بالی وڈ کے بعد میں نے اگلی منزل کا ٹارگٹ بنا لیا لیکن قبل از وقت اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گی، میں صرف اس کے لیے میں محنت سے کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہماری قوم نے ہمیشہ ان لوگوں پرفخرکیا ہے جنہوں نے اپنے بے مثال کارناموں سے سبزحلالی پرچم کو ملک اوربیرون ممالک میں بلند کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ