ہیڈلائنز


اکیلے مزہ نہیں آیا

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور:  پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو تو سب نے ہی دیکھی ہوگی لیکن اس بار انکی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے کہ جس نے بھی دیکھی وہ سوچ میں پڑ گیاتفصیلات کے مطابق نیلم منیر ایک تقریب میں شریک تھی کہ انہوں نے اچانک وہاں پر موجود ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا ، نیلم منیر نے جیسے ہی ڈانس شروع کیا تو ساری محفل کی توجہ انکی جانب ہوگئی اور انکو پتہ ہی نہ چلا کہ انکی کوئی ویڈیو بنا رہا ہے،ڈانس کے علاوہ وہاں پر سیلفیاں بھی بنائی گئیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے نیلم منیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، بعدازاں نیلم منیر نے ایک پیغام میں کہا کہ” وہ ایک روٹین کے مطابق کہی جا رہی تھی اور گاڑی میں انکے ساتھ انکے کچھ دوست بھی تھے تو انہوں نے انجوائے کرنے کے لیے ویسے ہی گاڑی میں گانا لگا کر ڈانس شروع کر دیا، جس نے بھی انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے اللہ اسکا بھلا کرے لیکن اسکی اس حرکت سے مجھے کافی دکھ ہوا ہے

نیلم منیر کی تازہ ترین ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔۔۔

 


Another Dance Video of Neelam Muneer at QHBCW by bilal-javed-1

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ