ہیڈلائنز


بھارتی خبر رساں ادارے نے شاہ رخ خان کی بیٹی کی ایسی تصاویر جاری کر دیں کہ .....

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی : میڈیا کو ریٹنگ کا ’دورہ‘ کچھ ایسا پڑا ہے کہ اب کوئی بھی خبر دینے سے پہلے صحافتی اقدار کو یکسر نظرانداز کر دیا جاتا ہے صحافت صرف ریٹنگ کے حصول کا ”آلہ کار“ بن کر رہ گئی ہے۔

زیادہ تر خبر رساں ادارے مصالحے دار خبروں کو ترجیح دیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ قارئین اچھی خبروں کو بھی پڑھنا چاہتے ہیں اور اگر انہیںکوئی ایسی خبر نظر آ جائے جو اخلاقیات سے عاری ہو تو اس کے خلاف آواز بلند کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ 
ایسا ہی کچھ بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے ساتھ بھی ہوا جس نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی 20 تصاویر جاری کیں اور ہیڈ لائن کچھ یوں دی کہ ”جمعہ کے دن کو مصالحہ دار بنانے کیلئے سہانا خان کی 20 تصویریں۔“ جیسے ہی یہ آرٹیکل سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوا تو لوگوں کے غم و غصے کی انتہاءنہ رہی اور بھارتی خبر رساں ادارے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”انڈیا ٹوڈے۔۔۔! اگلی بار جب تم خواتین کے بارے میں کوئی آرٹیکل لکھو تو یہ خبر کو ضرور یاد رکھتا، بے شرمی سے بھرپور صحافت ہے یہ۔۔۔“

ایک اور صارف انو پریا لکھتی ہیں کہ ” یہ جان کر بہت شرم محسوس ہو رہی ہے کہ انڈیا ٹوڈے کو اپنا جمعہ مصالحے دار بنانے کیلئے ایک نابالغ لڑکی کی تصاویر کی ضرورت ہے۔ سہانا خان نابالغ ہے، اسے گھٹیا خبر کیلئے مت استعمال کرو، قابل نفرت ہے یہ۔۔۔“ایک اور صارف ٹام بوائے ٹرنز گرل کا کہنا تھا کہ ”انڈیا ٹوڈے یہ کیا بکواس ہے؟ تم ایک 16 سالہ لڑکی کیلئے ایسی لائن استعمال کر رہے ہو، خوفناک، یہ بہت ہی بیمار ذہنیت اور گھٹیا پن ہے، یخ، چھی، تھو۔۔۔“

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ