ہیڈلائنز


انتظار کی گھڑیاں ختم

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کا جلد شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک یہ ہی معلوم نہیں کہ کس قسم کے انسان سے شادی کرنی چاہیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے شادی کی خبروں سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ انہیں تو ابھی یہ ہی نہیں معلوم کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہیئے۔ اداکارہ نے کہا کہ جو بھی

لوگ میری شادی سے متعلق باتیں کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں کیونکہ لوگوں کا کام تو باتیں بنانا ہی ہوتا ہے۔ فٹنس کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپنی ڈائٹ میں تھوڑی سی بھی تبدیلی آپ کو بہترین نتائج دیتی ہے، اسی لیے میں نے خوراک سے فاسٹ فوڈ کو بالکل ختم کر دیا ہے جبکہ مجھے ورزش نے بہت زیادہ فٹ بنا دیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ کی فٹنس اچھی ہو تو جسم پر زیب تن کیا جانے والا ہر لباس بھی آپ پر خوب ججتا ہے۔اداکارہ نے ڈانس شو’نچ بلیے‘ میں جج کے فرائض انجام دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے رقص بہت زیادہ پسند ہیں اور سب سے زیادہ اداکارشاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کا رقص کرنے کا انداز بہت پسند ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ