ہیڈلائنز


برطانوی اداکارہ نے اپنی بیٹی کی ایسی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کردیں کہ ...

Written by | روزنامہ بشارت

برطانیہ کی معروف اداکارہ اور ماڈل کیٹی پرائس نے اپنی بیٹی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی جس پر لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ۔برطانوی خبر رساں ادارے ”دی سن “کی رپورٹ کے مطابق کیٹی پرائس نے اپنے حالیہ دورہ مالدیپ کی تصا ویز سوشل میڈ یا پر شیئر کیں لیکن ان تصاویر میں سے ایک تصویر نے سوشل میڈ یا صارفین میں تہلکہ مچا دیا ۔کیٹی پرائس نے اپنی 99سالہ بیٹی کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تو لوگوں نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اس تصویر میں کیٹی پرائس کی بیٹی مختلف رنگوں کا ترک چوغہ زیب تن کر کے بیٹھی ہوئی ہیں ۔

 
 

لوگوں نے کا کہنا تھا کہ کیٹی پرائس کی بیٹی نے جذبات ابھارنے والا لباس زیب تن کیا ہے اور ابھی وہ بہت چھوٹی  ہے اس لیے اسے اس طرح کے لباس نہیں پہننے چاہیے۔ایک شخص نے کہا کہ کیٹی پرائس نے اپنی بیٹی کی غیر مناسب تصویر شیئر کی ،ماں ہونے کے ناطے یہ اس کا فرض ہے کہ اپنی بیٹی کی حفاظت کرے ۔ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ بہت ہی خوبصورت بچی ہے جسے9سال کی عمر میں اس طرح کے جذبات ابھارنے والے لباس پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ایک سوشل میڈ یا صارف نے کہا کہ بہت اچھی بچی ہے لیکن میں اپنی دس سالہ بیٹی کی اس طرح کی تصاویر کبھی بھی سوشل میڈ یا پر شیئر نہ کروں ۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ