ہیڈلائنز


اداکارہ نور اور ولی حامد کے اختلافات ختم کرانے کیلئے قریبی دوستوں نے کمر کس لی

Written by | روزنامہ بشارت

اداکارہ نور اور ان کے شوہر گلوکار ولی حامد کے درمیان اختلافات کوختم کروانے کے لیے ان کے قریبی دوست سرگرم ہوگئے۔ ولی حامد جوکہ پہلے ہی نور بخاری کے ساتھ صلح کیلے کافی کوشاں تھےنے معاملات کوسلجھانے کے لیے دوستوں کی مدد مانگ لی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نور کچھ معاملات کی وجہ سے شدید زہنی دباؤ کا شکار تھیں، وہ کئی روز سے ولی حامد کی سرگرمیوں سے پریشان بھی تھیں، نے بہت مشکل کے ساتھ اس فیصلے کی جانب قدم بڑھا یا ہے۔ اس سلسلے میں نورنے سب سے پہلے سوشل میڈیا پراپنے پروفائل سے ولی کا نام ہٹا کراپنے والد کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑلیا ہے۔

 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ولی حامد اورنورکے درمیان اختلافات میں کچھ غیرمعروف اداکاراؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے نور نے خلع کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس حوالے سے دونوں کے قریبی دوست سرگرم ہوگئے ہیں اورذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے اختلافات ختم کروانے کے لیے جلد ہی ایک اہم شخصیت کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ