ہیڈلائنز


اداکارہ نورکے شوہر ولی حامد علی خان بھی میدان میں آ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

 اداکارہ نور کی چوتھے شوہر سے خلع کی خبر منظرعام پر آئی تو ہر جانب چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ لیکن اب ان کے شوہر ولی حامد علی خان بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایسی حیران کن بات کہہ دی ہے کہ اداکارہ خود بھی شرمندہ ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ولی حامد علی خان نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں خلع کی وجوہات سے متعلق تو کوئی بات نہیں کی ہے البتہ اداکارہ کے ساتھ اپنے پیار کا اظہار ضرور کیا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی ہے کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کریں اور منفی باتیں نہ کی جائیں، یہ ایک ذاتی معاملہ ہے اور اسے ذاتی طور پر حل کر نے دیں۔ 
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”جو کچھ بھی ہوا ہے، میری لوگوں نے مودبانہ درخواست ے کہ نور کے بارے میں منفی باتیں کرنے سے گریز کریں۔ میں نے ان میں اپنا بہترین دوست پایا، ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی زندگی کا بہترین وقت گزارا اور میں اب بھی ان سے پیار کرتا ہوں، عزت کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا اور کبھی بھی راہیں جدا کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، اللہ آپ سب کا بھلا کرے۔“

Wali Hamid Ali Khan
22 hours ago

With reference to what happened a heartiest humble request to all ‘’Please refrain from commenting negative about Noor, I found my soulmate in her, we had the bestest times of our life together and I still love her, respect her and always will and never want to part ways. Please Please respect our personal feelings and pray for us. God bless you all. 
P.S : I have not given any statement to media nor will as this is a pure personal matter , please let us handle personally. Thankyou !

 

انہوں نے میڈیا کو کسی بھی قسم کا بیان دینے کی بھی تردید کی اور کہا کہ ”میں نے میڈیا کو کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی دوں گا کیونکہ یہ ایک خالص ذاتی معاملہ ہے، برائے مہربانی ہمیں یہ ذاتی طور پر ہی حل کرنے دیں، شکریہ۔“

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ