ہیڈلائنز


انوشے قتل کیس میں پولیس نے قاتل کا سراغ لگا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

 اداکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس میں پولیس نے قاتل کا سراغ لگا لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ انعم قتل کیس میں تحقیقات کے دوران پولیس اصل قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے ، پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انعم کو ملزم سردار شفقت نے اپنے دوست وقار کے ہاتھوں قتل کرایا ۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وقار نامی ملزم سردار شفقت کا قریبی رشتے دار ہے۔سردار شفقت نے دبئی سے ملزم وقارکو واردات کرنے کا کہا اور خود ماموں کے ہمراہ دبئی چلا گیا ۔قتل میں 7 لوگ ملوث تھے جن میں میں سردار شفقت، سردار جاوید، سردار اعجاز، چوہدری قیصر اور پہلے سے گرفتار 2 ملزمان شامل ہیں۔ یاد رہے اداکارہ انعم کو سردار شفقت اور ساتھیوں نے پارٹی پر بلایا تاہم پارٹی میں پرفارم کرنے کے بعد انعم نے پیسے مانگے تو سردار شفقت نے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تو سردار شفقت نے ملزم وقار سے قتل کروا دیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ