ہیڈلائنز


سنی لیون نے بڑی خواہش کا اظہار کر ڈالا

Written by | روزنامہ بشارت

 اپنے بے باک آئٹم نمبر کی بدولت اداکارہ سنی لیون نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک الگ مقام بنایا ہے اور اب انہوں نے کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس مئی میں کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرمیوزک کنسرٹ کیلئے بھارت آئیں گے ، اس کنسرٹ میں جہاں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا جیسے فنکار شامل ہوں گے وہیں سنی لیون سے متعلق کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی اس کنسرٹ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے گی اداکارہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ابھی تک پرفارمنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم میں کنسرٹ میں شرکت کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ