ہیڈلائنز


اسکینڈل کوئین اداکارہ وینا ملک اور ان کے خاوند اسد خٹک کی نئی ویڈیو سوشم میڈیا پر وائرل

Written by | روزنامہ بشارت

 طلاق کا معاملہ سلجھنے کے بعد اسکینڈل کوئین اداکارہ وینا ملک اور ان کے خاوند اسد خٹک کی نئی ویڈیو سوشم میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک نے یومِ پاکستان کے لئے ملی نغمہ “یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے” تیار کر لیا ہے جسے آج سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ملی نغمہ لانچ کرنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد خٹک نے پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی دعاؤں کے باعث ان کی اہلیہ وینا ملک آج ان کے ساتھ ہیں. جس کی خوشی میں یہ ملی نغمہ تیار کیا گیا. اس ملی نغمے کے پروڈیوسر قیصر ندیم گڈو ہیں۔ یہ تیرا پاکستان ہے’ نامی نغمے میں پاکستان کے کئی شہروں کی خوبصورتی اور یہاں کی یادگاروں کو دکھایا گیا، ساتھ ساتھ پاکستان کے باصلاحیت افراد اور ان کی شاندار کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ گانے میں عبد الستار ایدھی سمیت کئی ایسی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا اور جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔اس گانے کے ذریعے پاکستانی عوام کو پیغام دیا گیا کہ ‘یہ سب کا پاکستان ہے اور یہ سب کی پہچان ہے’

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ