ہیڈلائنز


ایک بار پھر خوبصورت ترین پاکستانی اداکارہ کی شادی

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان کی متنازعہ اداکارہ میرا اور انکی شادی آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے لیکن اس دفعہ میرا نے اپنی شادی کے لے کر ایسی بات کہہ دی ہے کہ انکے شوہر ہونے کے دعویدار بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ساحر لودھی سے گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میری شادی ہو چکی ہے، بس اب شادی کا باقاعدہ اعلان کرنا رہ گیا ہے۔ پاکستان میں جلد ایک فنکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رخصتی کی تقریب ہوگی۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہی ہے لیکن وہ پاکستان سے باہر رہتے ہیں۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بہت اچھی فیملی والے ہیں۔ جلد ہم شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے اور رخصتی کی ایک باقاعدہ تقریب پاکستان میں منعقد کی جائے گی جس میں سب کو دعوت دی جائےگی 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ