میرا سیٹھی 'سات دن محبت ان'


میرا سیٹھی 'سات دن محبت ان'

Written by | روزنامہ بشارت

زندہ بھاگ سے شہرت حاصل کرنے والی ڈائریکٹرز کی جوڑی مینو اورفرجاد کی نئی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میراسیٹھی بھی کامیڈی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس فلم میں برطانوی نڑاد پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، یہ ایک مزاحیہ کردار ہے، جب میں نے سکرپٹ پڑھا تو کافی محظوظ ہوئی، فلموں میں خواتین کے لیے زیادہ مزاحیہ کردار تحریر نہیں کیے جاتے، تو میرے لیے یہ اچھا موقع تھا،میرا کردار کافی اچھا ہے'۔میرا اس برطانوی نڑاد پنجابی لڑکی کے لیے خود کیسے تیار کررہی ہیں؟ ان کا کہنا تھا ' میں بریڈ فورڈ میں پاکستانیوں کے بارے میں رئیلٹی ٹی وی کے پروگرامز دیکھ رہی ہوں،یوٹیوب پر اس حوالے سے کچھ مزاحیہ ویڈیوز بھی موجود ہیں'۔سات دن محبت ان کا سکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے۔۔اس فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں تلاش کررہا ہوتا ہے۔لو سٹوریز میں جیسا ہوتا ہے ویسے ہی اسے بھی رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے اوراپنے مقصد کے لیے حصول کے لیے اسے ان کو عبور کرنا ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

بدھ, 29 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly sunny

19°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 64%
Wind: N at 17.70 km/h
Partly cloudy

23°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 55%
Wind: N at 17.70 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 80%
Wind: W at 28.97 km/h
Mostly cloudy

14°C

کوئٹہ

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Partly cloudy

18°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 70%
Wind: SW at 11.27 km/h