ہیڈلائنز


سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

Written by | روزنامہ بشارت

سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کےنئےفوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

تفصیلات کےمطابق فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاہے۔

s3

سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرےکےقریب آگئےہیں؟۔

خیال رہےکہ حال ہی میں کترینہ کیف فلمی کیریئر میں مسلسل ناکام فلموں کے باعث شدیدپریشانی کا شکار تھیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کےدوست سلمان خان نےانہیں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بطور ہیروئن لینے کافیصلہ کیاتھا۔

سپراسٹار سلمان خان اس فلم میں ایکشن کردار نبھارہے ہیں اور فلم کے سب سے خوفناک منظر میں وہ بھیڑیوں کے ساتھ لڑتے ہوئےنظر آئیں گے۔20.8  

یاد رہےکہ بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں جلوہ گرہوں گے۔

s1

واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ