ہیڈلائنز


حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی مشہور سنگرحدیقہ کیانی نئی میوزک البم لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں‘ ان کا یہ نیا البم پاکستان کلاسیکل اورلوک موسیقی کے احیاء میں اپنا کردار ادا کرے گا

حدیقہ کیانی ایک پھر میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایک نئے میوزک البم کے ساتھ واپسی آرہی ہیں، اس البم کا پہلا والیم آٹھ ساؤنڈ ٹریکس پرمشتمل ہے ۔

اس میوزک البم کوحدیقہ کے بھائی عرفان کیانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وجد نامی مشرقی موسیقی پر مشتمل اس البم کی ہدایت کاری کے فرائض عبداللہ حارث نے انجام دیے ہیں۔

وجد البم کے ریلیز ہونے سے کلاسیکل اور فوک موسیقی جو کہیں کھو سی گئی تھی اس کو واپس لانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، میوزک البم کا پہلا فیز رواں ماں ریلیز کردیا جائے گا،

اس سے قبل حدیقہ کیانی کے متعدد البم ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں آسمان، راز، روشنی، رنگ ودیگر نمایاں ہیں، جبکہ پسِ پردہ گلوکاری میں حدیقہ کیانی نے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گئے ہیں۔

مئی 2012میں حدیقہ کیانی نے کوک اسٹوڈیو سیزن فائیو میں امیر خسرو کا مقبول ترین کلام ’رنگ‘ گایا تھا جسے شائقین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

حدیقہ کیانی کوان کی بہترین گلوکاری پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں تمغہ امتیاز برائے موسیقی، نگار، پاکستان میوزک انڈسٹری ، پی ٹی وی، ویمن ایکسیلینس ، وحید مراد ایوارڈز ودیگر نمایاں ہیں ۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ