ہیڈلائنز


ریالٹی شو میں شریک روسی خاتون کی شاہ رخ کو شادی کی پیشکش

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹی وی ریالٹی شو”دل سے ناچیں انڈیا والے“ کی ایک شریک خاتون نے شاہ رخ خان کو شادی کی پیشکش کردی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی ریالٹی شو”دل سے ناچیں انڈیا والے“ جس کے جج پینل میں شاہ رخ خان سمیت فلم ”ہیپی

نیوایئر“ کی پوری ٹیم شامل ہے۔ شو کی ایک شرکاءایلینا جس کا تعلق روس سے ہے ، نے نہ صرف بھارتی گانوں”آرے پریتم پیارے”، ”چکنی چمیلی“ پربھارتی طرز کا رقص کرکے نہ صرف ججز پینل کو متاثرکیا بلکہ اس کے بعد اداکار شاہ رخ خان سے پسندیدگی کا بھی اظہارکیا اور انہیں شادی کی پیش کش کرکے سب کو حیران بھی کردیا۔ شاہ رخ کے یہ بات سن کر رخسار لال ہوگئے اور وہ مسکرا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ناممکن ہے کیونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ رقص کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ایلینا کے ساتھ رومانوی گانے پر رقص کیا اور اسے آٹو گراف بھی دیا۔ اس شو کے ممبئی اور احمد آباد میں آڈیشن مکمل ہوگئے۔ آگے عملہ دہلی اور اندور میں آڈیشن کےلئے جائے گا۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ