ہیڈلائنز


اخراجات پورے کرنے کیلئے اداکارہ میرا کس حد تک چلی گئیں؟

Written by | روزنامہ بشارت

فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے پاس اب کوئی روزگار نہیں ہے اور میں بالکل بیروزگار ہوچکی ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ فلم کا میوزک ریکارڈ کرانے کیلئے میں نے اپنی گاڑی تک بیچ دی ہے اور اب بھائی کی گاڑی استعمال کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب اتنے پیسے بھی نہیں بچے کے ملازموں کے اخراجات اٹھاسکوں اور ان کی تنخواہیں ادا کرسکوں۔

میرا نے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فنکار کام نہیں کریں گے تو وہ اپنے اخراجات کیسے پورے کرینگے۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ آج کے پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے بھی میں نے 25 ہزار روپے لئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ