ہیڈلائنز


آئندہ ٹی وی پر دیکھ کر سب کو فخر محسوس ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

سابق اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں بعض باتوں پر اسدخٹک کو کبھی معاف نہیں کروں گی،آنے والے دنوں میں مجھے ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر دیکھ کر سب کو فخر محسوس ہوگا۔

 

 ”الیونتھ آور“ میں سابق اداکارہ کا اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے حوالے سے اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کچھ ایسی باتیں بھی ہوئی جن پر میں اسد کو کبھی بھی معاف نہیں کرسکتی۔ اسد کو جو رویہ میرے ساتھ ہوتا تھا میں اسے لے کر مستقبل کیلئے بہت پریشان رہتی تھی کیونکہ مجھے اس کا رویہ اپنے بچوں کیلئے بھی مناسب نہیں لگتا تھا۔واضح رہے کہ وینا ملک گھریلوں مسائل کی وجہ سے اسدخٹک سے عدالت کے ذریعے خلع لے چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ