ہیڈلائنز


ابھیشیک نے مشکل وقت میں ایشوریا کا ساتھ چھوڑدیا

Written by | روزنامہ بشارت

 بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج رائے گزشتہ دو ہفتوں سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن اچانک طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشوریا گزشتہ رات اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ والد سے ملنے اسپتال پہنچیں اور وہاں موجود ڈاکٹرز سے بھی بات چیت کی جبکہ ابھیشیک کرشنا راج سے ملنے کے فوراً بعد نیویارک کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے اپنے والد کی خدمت کے لیے اسپتال میں اکیلی ہیں جبکہ ابھیشیک ان کا ساتھ دینے کی بجائے کام کے سلسلے میں نیو یارک چلے گئے ہیں ،ایشوریا نہ صرف اپنے والد کی دیکھ بھال کررہی ہیں بلکہ تنہا اپنی بیٹی آریا دھیا رائے بچن کو بھی سنبھال رہی ہیں۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ