ہیڈلائنز


انوشکا شرما کو سوشل میڈیا صارفین نے بڑا دھچکا دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما پہلے تو بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کے ہمراہ نہ کوئی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شئیر کرتی تھیں اور نہ ہی اپنی اور ویرات کی گہری دوستی پرکسی بھی قسم کے تاثرکا اظہار کرتی تھیں لیکن اب اداکارہ کے لیے اس وقت برداشت سے باہربات ہوگئی جب انہیں ویرات کوہلی کے ساتھ تصویرپر سوشل میڈیا میں بہت زیادہ برا بھلا کہا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹرویرات کوہلی کےکروڑوں مداح ہیں لیکن ان میں سے کچھ مداح انہیں برا بھلا کہنے، طعنے دینے یا تنگ کرنے سے بازنہیں آتے ہیں۔ گزشتہ روزعالمی یوم خواتین کے موقع پربھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے اپنی گہری دوست انوشکا شرما اوراپنی ماں کے لیے ایک خاص پیغام پوسٹ کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں ان کے رشتوں کو لے کرکھلبلی مچ گئی تھی جس کے بعد طرح طرح کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔

اداکارہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جولوگ سوشل میڈیا پر آپ کو برا بھلا کہتے ہیں یا ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے آپ تنگ ہوجائیں توان بے کارلوگوں کے پاس یہ سب کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ دراصل فالتولوگ ان کامیاب لوگوں کوبہت تنگ کرتے ہیں جواچھا کام کررہے ہوں یا پھروہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس اس قسم کی باتوں پرتوجہ دینے کا تھوڑا سا بھی وقت نہیں ہوتا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ