ہیڈلائنز


سری دیوی نے ہدایتکار رام گوپال ورما کو نوٹس بھیج دیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی نے ہدایتکار رام گوپال ورما کو فلم کا نام ’ساوتری‘ سے بدل کر ’سری دیوی‘ رکھنے پر نوٹس بھیجا ہے۔اداکارہ سری دیوی اور ان کے فلم ساز شوہر بونی کپور نے رام گوپال ورما کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے فلم کا نام نہیں بدلا تو پھر وہ اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔نوٹس کا جواب دیتے ہوئے رام گوپال ورما نے کہا کہ ’فلم سری دیوی پر مبنی ہے۔ اس اداکارہ سری دیوی پر جس سے میں اپنے کالج کے زمانے میں بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔رامو نے کہاکہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران میں نے میڈیا کے سامنے کئی بار اس چیز کا ذکر واضح انداز میں کیا ہے اور سب نے اسے مزاح کے طور پر قبول کیا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ میں سری دیوی کے اس قدم سے بہت دلبرداشتہ ہوں لیکن میں فلم کا نام نہیں بدلوں گا۔ان کی یادگار فلموں میں صدمہ، لمحے، چالباز، مسٹر انڈیا، چاندنی، وغیرہ شامل ہیں-رام گوپال ورما کی یہ فلم 15 سال کے ایک لڑکے کی 25 سال کی ایک لڑکی پر فریفتہ ہونے کی کہانی ہے۔سری دیوی کو پانچ بار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں۔ انھوں نے ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ رام گوپال ورما نے بھی کئی یادگار فلمیں دی ہیں جن میں ستیا، رنگیلا وغیرہ شامل ہیں۔ان کی یاگار فلموں میں صدمہ، لمحے، چالباز، مسٹر انڈیا، چاندنی، خدا گواہ، گمراہ، لاڈلا، جڑواں شامل ہیں۔انھوں نے ایک عرصے کے بریک کے بعد ایک بار پھر سے بالی وڈ میں فلم انگلش ونگلش سے واپسی کی اور ان کی اداکاری کو ایک بار پھر پذیرائی ملی۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ