ہیڈلائنز


سونم کپور نے والدین کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے والدین سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق سونم کپور نے شوبز اور دیگر مصروفیات کے باعث والدین سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور نے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں انتہائی شاندار اپارٹمنٹ بھی خرید لیا ہے جب کہ اداکارہ جلد ہی اپنے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سونم کپور نے علیحدگی کے فیصلے سے اپنے والدین کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم نئے گھر خریدنے کی خبر کو سب سے خفیہ رکھا جارہا ہے اور کپور خاندان کی طرف سے بھی اس کی کوئی تصدیق نہیں کی جارہی۔

یاد رہے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے مختصر عرصے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، انہوں نے منفرد انداز سے اداکاری کر کے مداحوں کے دل موہ لیے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ سونم کپور آج کل اداکار آنند کے بہت قریب آتی جارہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرچکے ہیں، سونم جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہے اس لیے انہوں نے والدین سے  علیحدگی کا فیصلہ کیا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ