ہیڈلائنز


41سالہ معروف اداکارہ شلپا شیٹھی سفیر مقرر

Written by | روزنامہ بشارت

بھارت کی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے صاف بھارت مشن کے لئے اداکارہ شلپا شیٹی کو ’’انڈیا صفائی مہم‘‘ کا سفیر مقرر کیا ہے.41 سالہ اداکارہ کو بھارتی وزیراعظم نے صفائی مہم کا سفیر مقرر کیا ہے جس کے تحت وہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی جب کہ جلد ہی ان کی صفائی مہم کی تصویر والے پوسٹربھی بھارت کے مختلف مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔ شلپا ان دنوں شوبز کی دنیا سے آؤٹ ہیں

تاہم وہ اکثر سوشل میڈیا پر فٹنس کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ’’صاف انڈیا مہم‘‘ میں بالی ووڈ کے کئی سپراسٹارزحصہ لے چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن اورسلمان خان بھی شامل ہیں.۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ