ہیڈلائنز


سارہ خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھ کر ماں کو بڑی ٹکر دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورکی سو تیلی بیٹی سارہ خان نے بالی ووڈ میں قدم اپنی ماں کو بڑی ٹکر دے دی ۔سارہ خان بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم میں جلوہ گر ہونگی ۔ان کی تصویروں نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔

 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی سارہ خان کرن جوہر کی فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی ۔سیف علی خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی کرن جوہر کی فلم میں کام کرے گی کیونکہ وہ بہت ہی سمجھدار ڈائریکٹر ہیں اور انہیں انڈسٹری میں نئے آنے والے ایکٹروں کو درست  طریقے سے پیش کرنے کا فن آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرن جوہر ذہین اور جذبے سے بھر پور ڈائریکٹر ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ سارہ علی خان کرن جو ہر کی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر“کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونگی ۔سارہ علی خان  کے ساتھ اس فلم میں ہیرو کا کردار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف ادا کریں گے ۔واضح رہے کہ کرینہ کپور کی سوتیلی بیٹی سارہ علی خان سوشل میڈ یا پر بہت ایکٹو رہتی ہیں اور ان کی تصویریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ سارہ علی خان کے فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور کی چھٹی ہو جائے گی 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ