ہیڈلائنز


بالی ووڈ سے ریلیز ہوتے ہی ماہرہ خان نے معاوضہ بڑھادیا

Written by | روزنامہ بشارت

 اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”رئیس“ کے بعد فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں کام کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ کا مطالبہ کرر ہی ہیں جس پر پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کی جگہ پر متبادل اداکارائوں کو کاسٹ کرنا شرو ع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں شعیب منصور کی فلم ”ورنہ“ کے علاوہ چند ایک ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔دوسری جانب سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کا حصہ بننے والے ہمارے فنکار بھول جاتے ہیں کہ انہیں اس مقام تک پہنچانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری ہی ہے۔ انہیں اس طرح کا رویہ اپنانے کی بجائے فلم اور ٹی وی انڈسٹری کا بالی ووڈ سے موازانہ کرنے کی بجائے سپورٹ کرنا چاہیئے جب کہ ماضی میں بہت سے اسٹارز کا کیرئیر ایسے رویے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری مین سٹریم سے آوٹ ہوکر گمنامی میں جاچکے ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ