ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ کی سنجے دت کی ماں کے کردارسے فلم نگری میں واپسی

Written by | روزنامہ بشارت
  کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ جیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوائرالا طویل عرصے بعد سنجے دت  کی زندگی پر بننے والی فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کاعارضہ لاحق ہونے کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد انہوں نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں منیشا کوئرالا کو کاسٹ کرلیا ہے جس میں منیشا سنجے دت کی والدہ  لیجنڈری اداکارہ نرگس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جب کہ فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔   واضح رہے کہ منیشا کوئرالا نے 1991 میں دلیپ کمارکی فلم ’’سوداگر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ