ہیڈلائنز


بھارت کی معروف اداکارہ نے خود کشی کر لی

Written by | روزنامہ بشارت
بھارت کی معروف بنگالی اداکارہ بتاستا سیلانی شاہ کی فلیٹ سے 2دن پرانی پنکھے سے لٹکتی  لاش برآمد ،بازو پر کٹ کے نشان لیکن کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا  ،پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہو گا کہ بنگالی اداکارہ نے خود کشی کی یا اسے قتل کیا گیا ،گھر والوں کا کہنا ہے کہ بتاستا ’’محبت میں ناکامی ‘‘ پر کئی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھی ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل’’ اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق بنگالی فلموں کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ بتاستا سیلانی شاہ کی کم از کم 2روز پرانی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش اس کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے ،بتاستا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی ان سے الگ تنہا جنوبی کلکتہ کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی ،گذشتہ 2روز سے بتاستا نے فون رسیو نہیں کیا جس پر اس کی ماں اپنی بیٹی کا پتا کرنے اس کے فلیٹ میں گئی ،جب بار بار دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی اندر سے لاک دروازہ نہ کھولا گیا تو اس بتاستا کی ماں نے پولیس اور پڑوسیوں کو آگاہ کیا ،جس پر پولیس نے دروازہ توڑا تو اندر کمرے میں بتاستا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ،بتاستا کے بازوؤں پر کٹ کے نشان بھی ملے ہیں لیکن کمرے سے کوئی سوسائیڈ نوٹ یا کچھ بھی لکھا ہوا نہیں ملا ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بتاستا کی گلی سڑی لاش سے محسوس ہوتا ہے کہ موت بظاہر 2دن پہلے ہوئی اور یہ واقعہ بھی خود کشی لگ رہا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے ۔بتاستا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے ’’محبت میں ناکامی‘‘ پر کچھ پریشان اور ڈپریشن کا بھی شکار تھی ۔بتاستا نے بنگالی فلموں میں آمد کے بعد کئی فلموں میں کام کیا تھا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ