ہیڈلائنز


بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سیلفی میں موجود لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Written by | روزنامہ بشارت


پونا : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے پونا گئے تو وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے اور شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے ۔ پونا میں لی گئی سیفلیوں کے انٹرنیٹ پر چرچے بھی ہوئے لیکن شاہ رخ خان سے بھی زیادہ ان سیلفیز میں جس کو توجہ ملی وہ شاہ رخ کی سیلفی میں موجود ایک لڑکی تھی۔

 

جی ہاں! گہرے سبز رنگ کی شرٹ زیب تن کیے شاہ رخ خان کی سیلفی میں موجود اس لڑکی نے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ اس لڑکی کی شناخت21 سالہ صائمہ حسین کے نام سے ہوئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ صائمہ کا تعلق سری نگر سے ہے لیکن وہ پونا میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے سلسلے میں موجود ہیں۔صائمہ کے بارےمیں انٹر نیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ صائمہ کو ماڈل یا اداکارہ ہونا چاہئیے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ