ہیڈلائنز


دبنگ گرل نے دپیکا کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ...

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “نور” کی شوٹنگ مکمل کرنے میں خاصی مصروف ہیں اوراداکارہ کسی فنکارکی تعریف کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اور اب کی بار جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں دل کھول کر تعریف کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارائیں ایک دوسرے کی تعریفیں اتنی آسانی سے کرنے کی قائل نہیں ہوتی لیکن جب بات آجائے سوناکشی کی تو معاملہ ذرا منفرد ہوجاتا ہے۔ خوربرو اداکارہ سوناکشی سنہا سے جب ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں خوبصورت ترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بلا جھجک اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا دپیکا ایک ایسی اداکارہ ہیں جن میں کوئی عیب نہیں اورجوبہت خوبصورت اوربہترین بھی ہیں۔ سوناکشی نے دپیکا کی تعریف میں بس یہ ہی نہیں کہا بلکہ جب ان سے تقریب میں دپیکا کوان کا رول ماڈل بنانے کا کہا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ دیپیکا کو اپنا رول ماڈل بنانے میں بھی خوشی محسوس کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ رواں برس فلم نور اورنمستے انگلینڈ مین اداکاری کرتی نظر آئیں گی جب کہ اداکارہ فلم دبنگ 3 اور اتفاق ریمیک میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گی جو 2018 میں سینیما گھروں کی زینت بنیں گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ