ہیڈلائنز


اسٹیج اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور،اداکارہ صوبیہ خان کی گاڑی کو رکشہ ڈرائیور کی ٹکر ، اداکارہ نے نقصان ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیور کو معاف کر دیا اچھر ہ کے علاقہ میں اداکارہ صوبیہ خان کی گاڑی کو رکشہ ڈرائیور نے ٹکر ماردی ، اداکارہ نے گاڑی کا نقصان ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیور کو معاف کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان اسٹیج ڈرامے کے لئے اچھر ہ کے

علا قہ فیروز پور روڈ پر جارہی تھی کہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے ان کی گاڑی کے ساتھ ٹکر ماردی جس سے گاڑی کے بونٹ کو کافی نقصان ہوا مگرا داکارہ صوبیہ خان نے کرائے پر رکشہ چلانے والے غریب ڈرائیور کو غلطی کے باوجود معاف کردیا ۔ ذرائع کے مطابق صوبیہ خان کی گاڑی کی مرمت کی لاگت40سے 50 ہزار کے قریب آئے گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ