ہیڈلائنز


الیانا ڈی کروز نےانتہائی بولڈ تصویر شیئر کر کے ....

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ فلموں کے انتخاب اور اپنی نجی زندگی میں کافی محتاط رہتی ہیں نے پہلی مرتبہ خود اپنی عریاں اور انتہائی بولڈ تصویر شیئر کر کے بھارتی میڈیا کو بھی دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا ہے 

 

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز جن کا مشہور آسٹریلوی فوٹو گرافر اینڈ ریو کے ساتھ افیئر مشہور ہے اور الیانا نے بھی کبھی اپنی ’’لو سٹوری‘‘ چھپانے کی کوشش نہیں کی لیکن فلموں کے انتخاب اور اپنی نجی زندگی میں کافی محتاط رہنے والی الیانا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں شوٹ کی ہوئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بالکل برہنہ حالت میں ایک باتھ ٹب میں لیٹی ہوئی ہیں ،تصویر کے شیئر ہوتے ساتھ ہی بھارتی میڈیا میں الیانا کے بولڈ فوٹو شوٹ اور عریاں عکس بندی کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

 

واضح رہے کہ الیانا اس سے قبل بھی اپنے بوائے فرینڈ اینڈ ریو کے ساتھ کھینچی گئی کئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔فلم ’’برفی‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم جمانے والی الیانا ڈی کروز نے ’’رستم‘‘ میں تیرا ہیرو ‘‘پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو ‘‘ہیپی اینڈنگ‘‘اور ’’کک 2‘‘ جیسی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے کے مطابق الیانا ڈی کروز اپنے بوائے فرینڈ اینڈریو کے لئے انتہائی ’’لکی ‘‘ ثابت ہوئی ہیں اور وہ بھی اپنی فیلڈ میں بے اانتہا کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں ۔اپنے بوائے فرینڈ اینڈریو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے الینا ڈی کروز کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہو ں جو ہر چیز کو چھپائے لیکن میں اینڈریو کے بارے میں میڈیا میں بہت زیادہ گفتگو کرنا پسند نہیں کرتی۔یاد رہے کہ الیانا ڈی کروز کی 2فلمیں اجے دیو گن اور عمران ہاشمی کے ساتھ ’’بادشاہو‘‘اور انیل کپور کے ساتھ آنے والی فلم ’’مبارکاں ‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ