ہیڈلائنز


دل والے دلہنیا کی "چھٹکی" نے خوبرو اداکارہ کا روپ دھار لیا

Written by | روزنامہ بشارت
 

بالی ووڈ نگری کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے” فلم کے سب ہی کردار اپنی اہمیت کے حامل تھے لیکن کاجول کی معصوم سی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرنے والی “چھٹکی” نے فلم میں اپنی بہن کی محبت کا راز خاندان سے چھپا کر مداحوں سے خوب داد سمیٹی تھی جب کہ انہیں کردار پر بے حد پزیرائی بھی ملی تھی اوراب اُس وقت کی چھٹکی خوربرو اداکارہ بن گئی ہیں۔

1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ میں کاجول کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرنے والی پوجا روپاریل “چھٹکی” اب خوبصورت اداکارہ بن گئیں ہیں جنہیں پہچانا نہیں جاسکتا۔

 

بالی ووڈ نگری میں بطوراداکارہ کے روپ میں قدم رکھنے کی خواہشمند چھٹکی کو پچھلے دنوں انیل کپورکے ساتھ ان  کی ٹی وی سیریز’’ٹوئنٹی فور‘‘ کی 11 قسطوں میں دیکھا گیا  جہاں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہیں تھیں۔

1993 میں فلم “کنگ انکل”سے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم نگری میں قدم رکھنے والی پوجا روپاریل  کامیڈی  بھی بڑی خوبی سے  کرتی ہیں اوراس کا مظاہرہ  مختلف شوز کی میزبانی کرکے کیا  جہاں شوز میں بیٹھے لوگوں کو انہوں نے ہنسنے پر مجبور کردیا۔

اس کے علاوہ بھارتی ٹی وی کا مشہورپروگرام “کامیڈی ود کپل” کی ہزاراقساط مکمل ہونے کی خوشی میں فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” کی پوری کاسٹ کو مدعو کیا گیا تھا جہاں پوجا روپاریل کاجول اورمندرا بیدی کی طرح نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

وا ضح رہے کہ ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو متعدد ایوارڈزحاصل کرنے سمیت یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ فلم ممبئی کے مشہور سینما مراٹھا مندر میں مسلسل 20 سال تک دکھائی گئی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ