ہیڈلائنز


3ماہ بعدہی منگنی ٹوٹ گئی

Written by | روزنامہ بشارت

کوک سٹویڈیو میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں گاناگا کر شہرت کی بلندیوں کوچھونے والی مومنہ مستحسن کی زندگی میں نیاموڑ آ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت نےایک نجی اخبار کو بتایاہے کہ مومنہ مستحسن کی منگنی تین ماہ گزرنے کےبعد ہی ٹوٹ گئی ہے۔تاہم گلوکارہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ مومنہ مستحسن کی تین ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی بینکر علی نقوی سے ایک نجی تقریب میں منگنی ہوئی تھی جس میں خاندان کے صرف چند ہی مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔مومنہ مستحسن نے ٹویٹر پر پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو منگنی کی خبر دی تو کئی عاشقوں کے دل ٹوٹ گئے۔مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ملاقات علی نقوی سے ایک ماہ قبل ہوئی جس کے بعد دونوں کے گھروالوں کو یہ رشتہ پسند آیا تو منگنی کی رسم طے پا گئی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ