ہیڈلائنز


اگرمیرے بیٹوں نے.......کی تو خود ہی ان کے سرقلم کردوں گا

Written by | روزنامہ بشارت

نیوایئرنائٹ کے موقع پر بھارتی شہربنگلورمیں راہ چلتی خواتین کو پکڑ کر زبردستی سرعام بوس و کنار اور خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات پر کھڑا ہونیوالا ہنگامہ تاحال ٹھنڈا نہیں ہوا اور اکشے کمار ، عامر خان جیسے کئی اداکاروں کے بعد شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے ہیں اور کہاہے کہ وہ بھی ایک بیٹی کے باپ ہیں ، اگرمیرے بیٹوں نے کسی عورت کی ہتک کی تو خود ہی ان کے سرقلم کردوں گا۔

 

انڈیا ٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان نے بتایاکہ وہ اپنے دونوں بیٹوں سے توقع رکھتے ہیں کہ عورتوں کا احترام کریں اور اچھے رویہ سے پیش آئیں ، میں نے اپنے دونوں بچوں آریان اورابرام کو بتایاکہ کبھی بھی عورت کو تکلیف نہ پہنچائیں ، اگرآپ نے ایسا کیا تو میں آپ کا سرقلم کردوں گا، ایک لڑکی آپ کی چھڈی بڈی نہیں ہے ، عزت سے پیش آنا چاہیے ، بنگلور واقعہ قابل مذمت ہے ، فنکاروں کو بھی واضح موقف اپناناچاہیے کیونکہ وہ معاشرے میں بالآخراپنا اثر ورسوخ رکھتے ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ فنکاروں کو نہ صرف عملی اقدامات نہ کرنے پر سیاستدانوں کے پیچھے پڑنے کی بجائے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھانا چاہیے کہ مردوں کو خواتین کی حفاظت کیلئے مشترکہ طورپر اقدامات کرنے ہوں گے ، اکشے کمار جیسے فنکار خواتین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مارشل آرٹس کے کیمپس بھی لگارہے ہیں جبکہ فرحان اختر 2013ءسے’مرد، ریپ مخالف مرد‘ کے نام سے ایک سماجی مہم شروع کررکھی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ