ہیڈلائنز


ادکارہ لندسے لوہن کی زندگی کا نیا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

ہالی وڈ ادکارہ لندسے لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ’’السلام علیکم‘‘ لکھا ہے، انہوں نے اپنی تمام پرانی پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ سے پرانی تصاویر کو ہٹا دیاہے، اس نئی صورت حال کے حوالے سے ان کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بابکا نیا آغاز ممکنہ طور پر بطور مسلمان کیا ہے۔

چند سالوں سے لندسے لوہن کے حوالے سے اس بات کا تذکرہ کیا جارہا تھا کہ وہ اسلام میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، جبکہ اپریل 2016ء میں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ لوہن اسلام کا مطالعہ کر رہی ہیں اور انہیں قرآن مجید کے نسخے کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، بعد میں خود لوہن نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

 

اکتوبر 2016ء میں انہوں نے ترکی میں ایک شامی مہاجر کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا ہیڈ اسکارف سر پر باندھ کر سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی۔ڈیلی میل کی تازہ رپورٹ کے مطابق30 سالہ اداکارہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ کی ثقافت کے مطالعے کیلئے دبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی کھولنے والی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ