ہیڈلائنز


انٹر نیٹ پر خواتین کو پھنسا کر لوٹنے وا لا فراڈیہ گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی(نیوز ڈیسک) بدھ کے روز BKC سائبر پولیس نے ناگپور میں ایک 27 سالہ نوجوان کو شادی کی ویب سائٹس اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر 22خواتین کو غلط سٹیٹس کے ذریعے دھوکہ دینے اور ان سے لاکھوں بٹورنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ملزم ریاست بھر کی پولیس کو مطلوب تھا،پولیس کا مانناہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ایسے کئی ملزم پولیس کی حراست میں ہوں گے اس ضمن میں اسٹنٹ کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزم خود کو بیرون ملک کا رہائشی اور تعلیم یافتہ ثابت کرکے مختلف

عورتوں کو دھوکہ دیتا تھا وہ خود کبھی کسی عورت کو ذاتی طور پر نہیں ملا۔جب عورتیں اس پر یقین کر لیتی تو وہ انہیں کہتا کہ میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور مجھے پیسوں کی ضرورت ہے اور جب عورتیں اس سے پوچھتیں کہ وہ توخود ITانجینئر ہے اسے پیسے کی کیا ضرورت تو وہ جھوٹ بولتا کہ اس نے بینک میں اپنے کسی دوست کی ضمانت دی تھی اور بینک نے اس کا اکاﺅنٹ منجمد کر دیا ہے اور اس طرح جب ایک بار وہ عورتوں سے پیسہ وصول کر لیتا تو آئندہ ان سے گفتگو کرنا بند کر دیتا۔دراصل اس ملزم کا نام کرن ہے جو ڈومبی ولائی کا رہائشی ہے اور ایک دفتر میں آفس بوائے کی نوکری کرتا ہے جبکہ انٹرنیٹ پر خود کو آئی ٹی انجینئر بتاتا ہے۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ