ہیڈلائنز


ثانیہ مرزا کا لباس، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

Written by | روزنامہ بشارت

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے تعصب پسند صارفین اپنے تبصروں میں ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک نئی تصویر اپ لوڈ کی، جس میں وہ ایک سرخ لباس پہنے کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ 

اس لباس کو لے کر ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی مذہبی اقتدار اور پابندیوں کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ