ہیڈلائنز


آتے ہی جو تجھے لے گیا اُس 2016 کو میرا الوداع”

Written by | روزنامہ بشارت

سال 2016 بھارتی ٹی وی کےلیے بہت ہی دکھ بھرا ثابت ہوا کیونکہ گزشتہ سال ٹی وی کی معروف اداکارہ پرتیوشا بینرجی المعروف آنندی نے خودکشی کرلی۔ ان کی اچانک موت نے جہاں پوری بھارتی انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کی دوست کامیا پنجابی پر بھی غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ سال 2016 کے اختتام پر کامیا نے اپنی دوست کےلیے دکھ بھرا پیغام جاری کیا ہے،انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی اور پرتیوشا کی ایک یادگار تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ”بس یاد ساتھ ہے،آتے ہی جو تجھے لے گیا اُس 2016 کو میرا الوداع”

واضح رہے کہ پرتیوشا نے گزشتہ سال یکم اپریل کو اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ انہیں ٹی وی پر مقبولیت ڈرامے “بالیکا ودھو “سے ملی جبکہ بگ باس 7 نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔

 
 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ