ہیڈلائنز


زندگی کا مقصد لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے، عمرشریف

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: اداکار عمرشریف نے کہاہے کہ میری زندگی کااب اہم مقصدہسپتال کی تعمیروترقی ہے تاکہ میں لوگوں کی بے لوث خدمت کرسکوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستانی عوام نے مجھے ہمیشہ پسندکیا اور میری حوصلہ افزائی کی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری،فلم انڈسٹری اوراسٹیج پرجس طرح دنیابھرمیں محبتیں ملیں میں انھیں فراموش نہیں کرسکتا اورمیں سمجھتاہوں کہ یہ سب ہمارے عوام کی محبتوں کے طفیل ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پرفارم کرنا اچھا لگا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارعمرشریف کاکہناتھاکہ فی الحال تھیٹر ڈرامے نہ کرنے کی وجہ میری مصروفیت کے ساتھ ساتھ کچھ نئے پروجیکٹ پرکام کرنابھی ہے جلدکراچی میں فیملی تھیٹرڈرامہ پیش کرونگاامیدہے کہ ہمیشہ کی طرح عوام کومیراکام پسندآئیگا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ