ہیڈلائنز


2016 اسٹیج فنکاروں کیلئے بھی بھاری سال رہا

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور میں 2016 اسٹیج اداکاروں ، سیاسی کارکنوں اور کھلاڑیوں پر بھی بھاری رہا، رواں سال کے دوران تین اسٹیج اداکارائیں ،4 سیاسی کارکن، جب کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی والدہ اور انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا۔دو ہزار سولہ میں جرائم کم نہ ہوئے، عام شہریوں سمیت معروف افراد بھی جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بنے۔ سال بھر میں 3 اسٹیج اداکارائیں قتل ہوئیں۔ سنگم رانا نواب ٹاون، نشاء ملک اقبال ٹاون ، ہربنس پورہ میں اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ قتل ہوئیں۔یہ سال سیاسی کارکنان کے لیے بھی اچھا نہ رہا ۔مزنگ میں پی ٹی آئی کے کارکن ،باٹاپور میں ن لیگ اور موچی گیٹ میں دوہرے قتل کے مدعی پی ٹی آئی کے کارکن طارق کو قتل کیا گیا۔ چنبہ ہاوس میں مسلم لیگ ن کی رہنماء سمعیہ چودھری کی پراسرار ہلاکت نے بھی پولیس کو چکرائے رکھا۔یہی نہیں وسیم اکرم کی والدہ کو نوکرانیوں نے لوٹا تو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو سیون کلب کے سامنے ڈاکو نے لوٹ لیا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ