ہیڈلائنز


ایان علی تمام الزامات سے بری ۔۔۔ خوشیوں کا سماں

Written by | روزنامہ بشارت

 کسٹم آفیسر قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہی ، ایان علی نے بھی اپنے بیان میں کہہ دیا جب کسٹم انسپکٹر کاقتل ہوا تو اڈیالہ جیل میں قید تھی ۔ ماڈل مقدمے میں بری ہو گئیں تو بیرون ملک جانے میں حائل رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی ۔ کسٹم آفیسر قتل کیس ایان کی بریت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ، تفتیشی افسر کی عدم شواہد پر ایان کو گرفتار کرنے کی مخالفت ۔ ای سی ایل سے نام نکلنے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹم افسر کی اہلیہ ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کر سکیں نہ تحقیقاتی ٹیم کے ہاتھ کوئی ثبوت لگا ۔ ایان علی کے بیان نے بھی الزامات کو بے بنیاد ثابت کیا ۔ اپنے بیان میں ایان علی نے کہا ہے کہ جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو اڈیالہ جیل میں قید تھی ، مقتول افسر کا کرنسی سمگلنگ کیس سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا ۔ صرف سیاسی انتقام کے لیے قتل کیس میں پھنسایا گیا ۔ ایان علی کا نام اس وقت صرف کسٹم آفیسر قتل کیس کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ