ہیڈلائنز


اپنے آپ کو دیکھ کر قے آتی ہے,آرنلڈ شیوارزنیگر

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور (ویب ڈیسک) باڈی بلڈنگ کی دنیا سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر جنہوں نے اپنی جسمانی ساخت اور ایکشن فلموں میں اداکاری کے باعث دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی جسمانی ساخت سے کبھی بھی خوش نہیں رہے جبکہ وہ ہمیشہ احساس کمتری کا شکار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا آپ دیکھ کر قے آتی ہے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 69سالہ آرنلڈ شیوارزنیگر کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کا یہ مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے اور اب ان کی جسمانی ساخت بھی ویسی نہیں رہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کے بعد ایک مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنے آپ کو شیشے میں دیکھا اور سوچا یہ کیسے ہوا؟ 

انہوں نے بتایا کہ ورزش کیے بغیر وہ دن کے آغاز کا سوچ بھی نہیں سکتے اور دن کے اختتام پر بھی ورزش کرتے ہیں تاکہ جب تک ممکن ہو وہ اپنی جسمانی ساخت برقرار رکھ سکیں۔ وہ حال ہی میں ورزش کرتے ہوئے زخمی بھی ہو گئے تھے۔ ان کی کامیاب فلموں میں لاسٹ ایکشن ہیرو، ریڈ سونجا، ٹرمینیٹر، ریڈہیٹ، پریڈیٹر، کمانڈو، کونان دی باربیرین اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ایکسپینڈبلز شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں احساس کمتری کا شکار ہوں لیکن جب باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لیا کرتا تھا تو گھنٹوں ورزش کیا کرتا تھا تا کہ جب میں سٹیج پر جاؤں تو پراعتماد نظر آؤں۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ